جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے، مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 27 مئی 2017 00:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا وہ درست اور متوازن ہے، بجٹ 2017-18 پر ابھی ایوان میں بحث ہونی ہے اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز بھی دی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کسانوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔