افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا 10 فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دینے کا اعلان

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 79ارب روپے کے اضافے کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا10 فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دینے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 79ارب روپے کے اضافے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی بے پناہ قربانیوں کے اعتراف میں وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا دس فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دیا جائے گا۔

یہ الائونس تنخواہوں میں اضافہ کے اعلان کے علاوہ ہے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 79 ارب روپے کا اضافہ کئے جانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دفاعی بجٹ کی مد میں نظرثانی شدہ تخمینہ جات کے مطابق پچھلے مالی سال کے 841 ارب روپے کی نسبت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 920 ارب روپے دفاعی بجٹ کے لئے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :