اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر،چوہدری نثارنمازعصرکی ادائیگی کیلئےایوان سےچلےگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2017 19:20

اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر،چوہدری نثارنمازعصرکی ادائیگی کیلئےایوان سےچلےگئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26مئی2017ء) :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکررہے تھے کہ عصرکی اذان ہوئی تو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان جب نماز عصر کی ادائیگی کیلئے ایوان سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے تو وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اپنی نشست سے اٹھ کر وزیرداخلہ کی خالی نشست پر آکر بیٹھ گئے اور وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران جب پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز عصر کی اذان دی گئی تو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی نشست سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے اور وہاں نماز عصر پڑھی ان کی نشست کو خالی دیکھ کر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وہاں آکر بیٹھ گئے اور وزیراعظم نوازشریف سے اہم قومی امور پر بات چیت کرتے رہے ۔ بعدازاں جب وزیرداخلہ ایوان میں دوبارہ واپس آگئے تو خواجہ آصف اٹھ کر اپنی نشست پر چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :