وفاقی بجٹ 2017-18 پیش کر دیا گیا

موبائل کارڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ساڑھے 3 فیصد، 850 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 ہزار سے کم کرکے 15 سو کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2017 19:19

وفاقی بجٹ 2017-18 پیش کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2017ء) وفاقی بجٹ 2017-18 پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ 2017-18 پیش کر دیا ہے۔ بجٹ میں کئی اہم اشیاء پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل کارڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ساڑھے 3 فیصد، 850 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 ہزار سے کم کرکے 15 سو جبکہ موبائل فونز پر 1 ہزار روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 650 روپے کر دیا گیا ہے۔ موبائل کارڈز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ساڑھے 3 فیصد کمی سے موبائل کارڈ پر ٹیکسوں کی مد میں ہونے والی کٹوتی میں ساڑھے 3 روپے کی کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :