حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں غریب عوام کی خدمت پیش اول ہے، لبنٰی ریحان پیرزادہ

ہفتہ 27 مئی 2017 00:11

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خادم اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے بھر کی عوام کے لئے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہے، اس تاریخی رمضان پیکج کے تحت آٹا، چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خادم اعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں 318 سستے رمضان اور ماڈل بازار لگائے جائیں گئیںان رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد اس بابرکت مہینے میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کے مقابلے میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں غریب عوام کی خدمت پیش اول ہے۔

متعلقہ عنوان :