آئندہ مالی سال بجٹ، ٹیکس گزاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ میں کمی کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ٹیکس نظام کی تعمیل کرنے والے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ میں کمی کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر یہ شرح 10 ہزار روپے سے کم کرکے 75 سو روپے، 851 سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر یہ شرح 20 ہزار روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے، 1001 سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر یہ شرح 30 ہزار روپے سے کم کرکے 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی کمی نہیںکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :