بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 121ارب روپے مختص،68لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، اسحاق ڈار

جمعہ 26 مئی 2017 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرامکیلئے 121ارب روپے مختص کردیئے جو کہ55لاکھ خواتین کو دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے لئے صرف40ارب روپے مختص تھے مگر حکومت نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے 121ارب روپے کردیا ہے۔ جبکہ اس سکیم کے تحت 55لاکھ خواتین خانہ کو رقوم کی فراہمی کے علاوہ 13لاکھ بچوں کو بھی خصوصی وظائف دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :