اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابہ ، جھوٹ ہے جھوٹ ہے کے نعرے ، اپوزیشن ارکان واک آوٹ کر گئے

جمعہ 26 مئی 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابہ کیا، جھوٹ ہے جھوٹ ہے کے نعرے لگائے اور پھر اپوزیشن ارکان واک آوٹ کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال2017-18کیلئے بجٹ تقریر کے دوران پاکستانی معیشت کی تیز رفتار ترقی کے ذکر پر اپوزیشن نے جھوٹ ہے جھوٹ ہے کے نعرے لگائے اور شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور پھر اپوزیشن ارکان واک آوٹ کر گئے تاہم بعد ازاں حکومتی ارکان انھیں منا کر واپس لے آئے ۔

متعلقہ عنوان :