اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،کاپیاں پھاڑدیں،ایوان سےواک آوٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2017 19:09

اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،کاپیاں پھاڑدیں،ایوان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26مئی2017ء) :قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر 2017-18ء کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، شور شرابہ کیا، جھوٹ ہے جھوٹ ہے کے نعرے لگائے اور پھر اپوزیشن ارکان واک آوٹ کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال2017-18کیلئے بجٹ تقریر کے دوران پاکستانی معیشت کی تیز رفتار ترقی کے ذکر پر اپوزیشن نے جھوٹ ہے جھوٹ ہے کے نعرے لگائے اور شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور پھر اپوزیشن ارکان واک آوٹ کر گئے تاہم بعد ازاں حکومتی ارکان انھیں منا کر واپس لے آئے۔

متعلقہ عنوان :