وفاقی بجٹ:2009-10کےایڈہاک الاؤنسزبھی ضم،تنخواہوں اورپنشن میں10فیصداضافہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2017 19:03

وفاقی بجٹ:2009-10کےایڈہاک الاؤنسزبھی ضم،تنخواہوں اورپنشن میں10فیصداضافہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26مئی2017ء):وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصداضافے کااعلان کردیاگیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی بجٹ 2017-18ء قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیاہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں افواج پاکستان، سول ملازمین ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ 2009,2010کے ایڈہاک الاؤنسزکوضم کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں10فیصداضافہ کردیاگیاہے۔جبکہ مزدوروں کی اجرت 14ہزارسے بڑھاکر15ہزارکردی گئی ہے۔ گریڈ5 تک کے ملازمین کو50 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کی کٹوتی ختم کردی گئی ہے،ڈیلی الاؤنس میں اضافےکی شرح 60فیصد کردی گئی ہے۔ ایف سی کی تنخواہ میں 8 ہزار روپے فکس الاؤنس کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے،تنخواہوں میں اضافے سے مجموعی طور پر 125ارب روپے کا اضافی خرچ ہوگا۔