رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں: محکمہ موسمیات

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2017 19:01

رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ چاند کی اوسط عمر کم ہے اسلیے نظر آنے کا امکان کم ہے۔ چاند کے نظر آنے کی اوسط عمر 19 گھنٹے ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :