موجودہ حکومت کا آخری بجٹ ہے ،ْ عوام کو سبز باغ دکھانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جائیگا ،ْشاہ محمود قریشی

گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا آخری بجٹ ہے ،ْ عوام کو سبز باغ دکھانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جائیگا قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت عوام کو سبز باغ دکھانے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر کسانوں پر تشدد کیا گیا اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :