حکومت کی جانب سے افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا 10 فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دینے کا اعلان

ہفتہ 27 مئی 2017 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) حکومت کی جانب سے افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا 10 فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی بے پناہ قربانیوں کے اعتراف میں وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کے تمام افسروں اور جوانوں کو تنخواہ کا دس فیصد ضرب عضب اسپیشل الائونس دیا جائے گا۔ یہ الائونس تنخواہوں میں اضافہ کے اعلان کے علاوہ ہے۔

متعلقہ عنوان :