وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز چوہدری

نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے

ہفتہ 27 مئی 2017 00:06

وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے بجٹ 2017,2018 پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ فراڈ بجٹ ہے پی ٹی آئی اس کو مستر د کرتی ہے ،بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے ، عوام دشمن بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا پہلے ہی عوام مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہے اوپر سے حکمرانوں نے نئے ٹیکس لگا دئیے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح نا کام ہو گئی ہے اگر حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ، کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے موجودہ حکومت جس دن سے اقتدار میں آئی ہے عوام سے انتقام ہی ہے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کسانوں کے پرامن احتجاج پر تشد دکی جتنی مذ مت کی جائے وہ کم ہے ،حکمرانوں نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کر دی ہے ، حکمران کسی ترقی کی بات کر رہے ہیں ،کسان ، ڈاکٹر ،ٹیچراور عوام سراپا احتجاج ہیں ، اسحاق ڈار کا یہ کہنا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میںکمی ہوئی ہے قوم کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں ، سبسڈی دینے کے نام پر حیلے حربوں سے عوام ہی کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے ۔

سرکاری ملازمین اور پنشنرز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔ان کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔حکومت ان سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے، صحت کے شعبے کے لیے اربوںروپے رکھے جاتے ہیں مگرعوام کو سرکاری ہسپتالوںدوائی تک میسر نہیں ہے ، تعلیم کا بجٹ تعلیم پر خرچ نہیں ہو تا سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے، کرپشن ‘مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل نے عوام اور ملک کو بدترین مشکلات کا شکار کر رکھا ہے اور قوم ایسے مسائل سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :