سیالکوٹ ۔ لاہور 91 کلومیٹر موٹر وے کی تعمیر کے جاری منصوبہ کے لئے 9 ارب 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے

نئے اسلام آباد ایئر پورٹ تک ٹھلیاں سے مرکزی شاہراہ تک لنک روڈ کی تعمیر کے جاری منصوبے کیلئے پانچ ار ب روپے کا بجٹ مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے سیالکوٹ ۔ لاہور 91 کلومیٹر موٹر وے کی تعمیر کے جاری منصوبہ کے لئے 9 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیالکوٹ سے لاہور کیلئے 91 کلومیٹر موٹر وے کی تعمیر کے لئے ایک منصوبہ شروع کررکھا ہے جس کیلئے سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ء میں 9 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 45 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بنائو چلائو اور حوالے کرو پروگرام کے تحت شروع کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے نئے ایئر پورٹ تک ٹھلیاں سے مرکزی شاہراہ تک لنک روڈ کی تعمیر کے ایک جاری منصوبے کیلئے 5 ارب روپے سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں فراہم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 11 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :