بجٹ 2017-18 :ایوی ایشن ڈویژن کی20 منصوبوں کیلئی4 ارب سے زائد کی رقم مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ایوی ایشن ڈویژن کے بیس منصوبوں کیلئے 4 ارب 34 کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے ہیں جن میں 12 منصوبے جاری ہیں جبکہ آٹھ منصوبے 20ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار ارب چونتیس کروڑ اسی لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

12 جاری منصوبوں کیلئے 25ملین روپے جبکہ آٹھ نئے منصوبوں کیلئے 35کروڑ 10لاکھ روپے مختص کئے ہیں نیو گوادر ائرپورٹ پر ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے 306 ملازمین کی رہائش کیلئے ایک ارب روپے ، کراچی میں ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر کراچی میں افسران کی رہائش اور میس کیلئے پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے رکھے گئے، جاری منصوبہ کرمانہ ڈیم اسلام آباد کیلئے ایک ارب سات کروڑ اسی لاکھ روپے، نیو گوادر انٹر نیشنل ائرپورٹ سی پیک کیلئے ایک ارب روپے پاکستان میٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں خطرات سے قبل اطلاع کے سسٹم کیلئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :