کوئٹہ، بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوںکی اسلام آباد میں کسان اتحاد کے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت

مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے،حکومت بجٹ میں کسانوں کیلئے سبسڈی فراہم کر ے،جماعتوں کا مطالبہ

ہفتہ 27 مئی 2017 00:01

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں کسان اتحاد کے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کو چلانے کے اہل نہیں ہے کسانوں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اس میں حکومت مکمل طور ہر ناکام ہو چکا ہے کسان اتحاد کے مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے سبسڈی فراہم کریں ان خیالات عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہا شمی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ ، رشید خان ناصر، ملک عثمان اچکزئی نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر کسانوں اور مزدوروں پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح تو دہشتگردوں کے ساتھ بھی نہیں کیا جا تا جس طرح پارلیمنٹ ہائوس میں وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے کسانوں کے ساتھ کیا کسانوں پر ہونیوالے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے وفاقی حکومت اور وزیراعظم جس طرح دعوے کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف کسانوں پر تشدد اور لاٹھی چارج کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب آخری سال میں اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے کسانوں ، مزدوروں اور سرکاری ملازمین پر اپنا اثرسوخ استعمال کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتیں اور عوام کسان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر احتجاج کی مکمل حمایت کر تے ہیں حکومت کو چا ہئے کہ وہ وفوری طور پر گرفتار کسانوں کو رہا کریں اور ان کے جو جائز مطالبات ہے ان کو فوری طور پر تسلیم کریں۔