کوئٹہ، جناح ٹائون سے اغواء چینی باشندے تا حال بازیاب نہ ہو سکے

ہفتہ 27 مئی 2017 00:01

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائو ن اغواء کئے گئے چینی باشندوں کو دو دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرا سکے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن متعدد مشتبہ افراد گرفتار جمعہ کو کوئٹہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون سے گزشتہ روز گاڑی میں سوار مسلح افراد نے جناح ٹائون کے علاقے سے چینی باشندوں کو اسلحہ کے زور پرساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارو نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تا ہم دو دن گزرنے کے باوجود چینی باشندوں کی بازیابی کیلئے سراغ نہیں لگایا جا سکا حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہے اور مختلف زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے تا ہم اب تک کامیابی نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :