بجٹ 2017-18

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے ایک ارب 36 کروڑ 97 لاکھ 33 ہزار روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گیارہ پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے ایک ارب 36 کروڑ 97 لاکھ 33 ہزار روپے مختص کئے ہیں، جبکہ تین نئے منصوبوں کیلئی16 کروڑ82 لاکھ 67ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے مجموعی طور پر 14 منصوبوں کیلئے ایک ارب 53 کروڑ80 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جبکہ ان منصوبوں کا مجموعی طور پر تخمینہ 20 ارب 89 کروڑ27 لاکھ52 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔نئی سکیموں کا تخمینہ تین ارب 70 کروڑ 60 لاکھ اور جبکہ پہلے سے جاری منصوبوں کا جاری تخمینہ 17 ارب18 کروڑ67 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :