بجٹ2017-18 :

انسانی حقوق ڈویژن کے 6 ترقیاتی منصوبوں کے لئی306 ملین مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) آئندہ مالی سال 2017-18میں انسانی حقوق ڈویژن کے چھ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 306ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں 52ملین روپے پہلے سے جاری منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں پہلے سے جاری منصوبے نیشنل انسٹیوٹ آف ہیومین رائٹس ڈویژن کے لیے 27ملین روپے جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے قائم ہیلپ لائن ڈیسک کے لیے 25ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق انسانی حقوق ڈویژن کے چار نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 254ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں نیشنل انسٹیوٹ آف ہیومین رائٹس ڈویژن کی زمین کے حصول کے لیے 112ملین روپے،پیشہ ور خواتین کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 100ملین روپے ،انسانی حقوق کے حوالے سے طے کردہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے 12ملین جبکہ وزارت انسانی حقوق کے حالات کی بہتری کے لیے 30ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔