بجٹ2017-18 :ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کی6 ترقیاتی منصوبوں کیلئی815 ملین مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) آئندہ مالی سال 2017-18میں ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے چھ ترقیاتی منصوبوںکے لیے 815ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے پہلے سے جاری چار منصوبوں کے لیے 764ملین مختص کیے گئے ہیں جن میں جیو میٹک سینٹر آف ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی منصوبے کے لیے 33.

(جاری ہے)

828ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ گرین پاکستان پروگرام تحت جنگلات کے وسائل کی بحالی کے لیے 605.172ملین روپے ، گرین پاکستان پروگرام کے تحت وائلڈ لائف ریسورس کے لیے 100ملین روپے خوشک سالی کے خاتمے کے لیے لینڈ منیجمنٹ پروگرام کے لیے 25ملین مختص کیے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے دو نئے منصوبوں کے لیے 51ملین روپے مختص کیے گئے ہیںجن میں سے بوٹینکل گارڈن اسلام آباد کی چار دیواری کے لیے 15ملین جبکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت زولوجیکل سروے کے لیے 36ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔