بجٹ2017-18 :

وزارت خزانہ کے 36 منصوبوں کیلئے 18 ارب سے زائد کی رقم مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران وزارت خزانہ کے 36 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 18 ارب 93 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کردیئے ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق کیڈٹ کالج فاران کیلئے پانچ سو ملین روپے‘ حیدر آباد میں سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ سو ملین روپے ‘ قرضوں کے پروگرام کے حوالے سے سو ملین روپے‘ زیارت ٹائون کیلئے سو ملین روپے‘ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے پانچ سو ملین روپے‘ گوادر سیف سٹی منصوبہ فیز ون کیلئے پانچ سو ملین روپے‘ لیاری ایکسپریس کے وفاقی حصہ کے مصوبے کے لئے سو ملین روپے‘ نیشنل اکیڈمی کی تعمیر کیلئے پچاس ملین روپے‘ وزارت خزانہ میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے 59 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(عابد شاہ)