بجٹ 2017-18 :

وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئی16 ارب سے زائد کی رقم مختص

جمعہ 26 مئی 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے 34 ترقیاتی منصوبوں کے لئے سولہ ارب 79 کروڑ 85 لاکھ روپے مختص کردیئے ۔دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے 34 منصوبوں کیلئے 16 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جاری اسکیموں کیلئے دو ارب 81 کروڑ 81 لاکھ روپے جبکہ نئی سکیموں کیلئے 9 ارب 47 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں نئی اسکیموں میں F-5/2 میں پلین ہائوس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے ‘ گوادر میں سی پیک انسٹی ٹیوٹ کے لئے 50 کروڑ روپے سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کیلئے ایک ارب روپے ہائیڈ کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق دیگر منصوبوں کی مد میں آٹھ ارب 97 کروڑ 82 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :