ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی

ہفتہ 27 مئی 2017 00:01

ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اشوریہ رائے نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنائ پرگذشتہ 5 ماہ سے فلموں سے عارضی بریک لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے 2 فلموں کے موضوعات اور سکرپٹ اچھے لگے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی جو ہندی اور تامل زبان میں بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :