پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ برطانیہ نے جیت لی

جمعہ 26 مئی 2017 21:02

پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ برطانیہ نے جیت لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) امریکا میں ہونے والی پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ میں برطانیہ کی ٹیم نے میزبان ملک کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سجا فٹ گالف چیمپئن شپ کا میلہ، منفرد کھیل میں شرکائ فٹبال لیے میدان میں اترے اور گالف کلب کے بجائے پیروں کا استعمال کیا، یعنی ایک ٹکٹ میں دو دو کھیلوں کے مزے لیے۔ دلچسپ مقابلے میں امریکا اور برطانیہ کی ٹیموں کے کھلاڑی فٹبال کو ھول کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ برطانیہ کی ٹیم نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی فٹ گالف چیمپئن شپ جیت لی۔

متعلقہ عنوان :