شیعہ سنی تصاد م کی عالمی سازش ناکام بنائیں گی:شاہ محمد اویس نورانی

پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے،سیکرٹری جنرل جے یو ائی

جمعہ 26 مئی 2017 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی تصاد م کی عالمی سازش ناکام بنائیں گے۔ مذہبی جماعتیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔ پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں ثالث بنے۔ مسلم حکمران یہود و نصاری کو دوست سمجھنے کی سوچ تبدیل کریں۔

پاکستان کی خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ کرپشن کے تحفظ کیلئے جمہوریت کو ڈھال بنالیا گیا ہے۔ امریکہ کی اسلحہ سا ز کمپنیاں دنیا میں امن قائم نہیں ہونے دیتیں۔ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا شیطانی اتحاد عالمی امن کیلئے خطر ہ ہے۔ شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال نیا بجٹ عوام کیلئے نئی مشکلات لیکر آتا ہے۔ قرضوں کے ذریعے ملک نہیں چلایا جاسکتا ۔موجودہ حکومت نے غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔