قوم کے سامنے جوابدہ،2018 میں قوم ہی فیصلہ کرے گی ،نواز شریف

مشکلات اور مخالفت کے باوجود ترقی کے اہداف حاصل کریں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 20:58

قوم کے سامنے جوابدہ،2018 میں قوم ہی فیصلہ کرے گی ،نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم قوم کے سامنے جوابدہ ہیں۔2018میں قوم ہی فیصلہ کرے گی کہ کسی کی کارکردگی بہتر ہے کسی کی ناقص ۔ ملک میں امن کی صورتحال کو بہتر بناکر موٹر وے کا جال بچھادیا ۔تمام تر مشکلات اور مخالفت کے باوجود ترقی کے اہداف حاصل کریں گے۔جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی اموراور بجٹ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن قوم کے سامنے جوابدہ ہے آئندہ انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی کہ کس نے کارکردگی دکھائی اور کس نے نے نہیں دکھائی ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر اور مستحکم ہوئی ہے کئی اطراف سے مخالفت کے باوجود گورنئس اصلاحات کے باوجود اصلاحات کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک کے پسماندہ علاقوں کو شہروں سے منسلک کرنے کیلئے پوری ملک میں سڑکوں موٹروے کا جال بچھا رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ 1ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جارہا ہے ۔فاٹا گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح مساوی ترقی کے اقدامات کررہے ہیں۔(صدام)