رمضان المبارک کا استقبال ایمانی جذبوں ، خوشگوار امیدوںاور بھر پور دعائوں سے ساتھ کیا جائے‘ذکراللہ مجاہد

رمضان المبارک مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور کی عوامی وفو د سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 20:47

رمضان المبارک کا استقبال ایمانی جذبوں ، خوشگوار امیدوںاور بھر پور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال ایمانی جذبوں، خوشگوار امیدوںاور بھر پور دعائوں سے ساتھ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن اور گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے اور ہمیں اسلامی انقلاب اپنے گھروں سے شروع کرنا ہو گا اور رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے لیے باعث رحمت ہے ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اپنی اصلاح کرسکیں ۔نہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا تقاضہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کیا جائے اور مصمم ارادہ کیا جائے کہ آنے والے ایام اس طریقہ اور حسن سلوک کے ساتھ گزارے جائیں جس طرح آپﷺ اور آپؐ کے صحابہ کرام گزارا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے پیغام اور اس کی عظمت برکت کے احساس کو تازہ دم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوافل ، قیام اللیل ، تلاوت قرآن ، نمازیں اور تراویح اور دیگر عبادتوں کا اہتمام کیا جائے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں ہم رمضان المبارک میں نظر آنے والے ماحول کو ملک میں پورے بارہ مہینے دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی کو اسلامی انقلاب کا نام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار ہے اور یہ ماہ مقدس مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے ۔