خیبر پختونخواحکومت بجٹ میں عوام پر کوئی اضافی ٹیکس نہیںلگانا چاہتی،میاں جمشید الدین کا کا خیل

جمعہ 26 مئی 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) خیبر پختونخوا حکومت بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ بجٹ میں اضافی ٹیکس نہ لگانے کے لئے وزیر اعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے جمعہ کے روز اپنے دفتر پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ بنانے کی بجائے عوام کی توقعات اور امیدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مجموعی ترقی وخوشحالی کے لئے مخلصانہ جدوجہد کو اپنا شعار بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ہر فیصلے کو بھرپور پذیرائی دے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں جمشید الدین نے کہا کہ صوبائی بجٹ امیدوں اور اندازوں پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ مستقبل کے لئے دیئے جانے والے اہداف قابل عمل اور حقیقت پر مبنی ہوں گے جس میں بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے اقدامات شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :