کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے لیے چندہ جمع کروانے والے سہولت کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 20:32

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی، کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے لیے چندہ جمع کروانے والے سہولت کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ عبداللہ احمد نے میڈیا کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے لیے چندہ جمع کروانے والے دہشتگردوں کے سہولتکار جاوید احمد ولد اللہ ورایو سنجرانی کو شہر کے چندے کی باکس سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف کرائیم نمبر 5/2015 ATA 11-F(6) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار سہولتکار سال 2010 شکارپور میں آئل ٹینکرز جلانے میں ملوث رہا ہے جس کا مقدمہ تھانہ نیو فوجداری میں درج ہے۔ ایس پی سی ٹی ڈی عبداللہ احمد نے مزید بتایا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کاروایوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ فسادیوں کو ہر گرز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :