کسانوں پر تشدد سے حکمرانوں کی آمریت کھل کر سامنے آ گئی ہے، سید پرویز مشرف لیگی دور حکومت میں مزدوروں ،کسانوں سمیت ملک کا ہر طبقہ استحصال کا شکار ہے،جلد وطن واپس آکر کسانوں ،مزدوروںاور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑوں گا، رد عمل

جمعہ 26 مئی 2017 20:32

کسانوں پر تشدد سے حکمرانوں کی آمریت کھل کر سامنے آ گئی ہے، سید پرویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں حقوق مانگنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ سے حکمرانوں کی بدترین آمریت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں مزدوروں اور کسانوں سمیت ہر طبقے کا بری طرح سے استحصال کیاجارہا ہے۔

میرے دور حکومت میں معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچے اورملک کا کسان اور مزدورخوشحال ہوا ۔وطن واپس آ کرعوام کے ساتھ کسانوں،مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑوں گا۔اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھیاں برسانے اور آنسوگیس استعمال کرنے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آمریت کا طعنہ دینے والے جمہوریت کے خود ساختہ علمبرداروں کے چہروں سے پردہ اٹھ چکا ہے اور ان کی بدترین آمریت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ جمہوریت کے حقیقی ثمرات ہمارے دور میں عام آدمی تک پہنچے۔ ہم نے عام آدمی اورخواتین کو بااختیار بنایا۔ ہمارے دور میں معاشی ترقی کے ثمرات ہر خاص و عام تک پہنچے جب کسانوں اور مزدوروں کیلئے خصوصی پیکیج جاری کئے جاتے تھے۔ن لیگ کے دور حکومت میں تمام طبقات کا برے طریقے سے استحصال کیاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آ کرعوام کے ساتھ مل کر محرومیوں اور ظلم کے شکار طبقات کی جنگ لڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :