ترکی سے درآمد شدہ البیراک کی مشینری کا افتتاح

جمعہ 26 مئی 2017 20:04

ترکی سے درآمد شدہ البیراک کی مشینری کا افتتاح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ترکی سے درآمد شدہ جدید کمپیکٹرز اور الیکٹریکل سویپرز کی افتتاحی تقریب ورکشاپ 2 میں منعقد ہوئی جس کو فیلڈ میں آنے والے دنوں میں فنکشنل کیا جائے گا۔ اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر البیراک بحری ترشاکوز کا کہنا تھا کہ البیراک بیرون ِملک سے وقتاً فوقتاًمشینری درآمد کراتی رہتی ہے تا کہ لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مزید برا ںسینٹری ورکرز کے سالانہ تربیتی سیشنزکی اختتامی تقریب کا انعقاد بھی ورکشاپ میں کیا گیا۔جس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک محنت کش ٹیم کے سربراہ ہیںجن کی کاوشیں لاہور کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر البیراک چارے اوزل نے تقریب میں مہمانوں بالخصوص سینٹری ورکرز کو خوش آمدید کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تریبتی اور ڈسکشن سیشنز سے ہمیں ورکرز کے مسائل معلوم ہوئے ہیں۔آئندہ دنوں میں البیراک اور ایل ڈبلیو ایم سی سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور تب تک سکون کا سانس نہیں لیں گے جب تک ان مسائل کو حل نہ کرلیں۔منیجر لینڈ فل سائٹ ایل ڈبلیو ایم سی عدیل پرویز اور منیجر آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی علی باجوہ نے بھی ورکرز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی پر لیکچر ز دئیے۔تقریب میں جنرل منیجر آپریشنزالبیراک عثمان نوری، سنئیر منیجرز آپریشنز البیراک مسعود دیویجی، محمود اوزتنچ ، یشار گینج اورالبیراک اور ایل ڈبلیو ایم سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :