آئی جی سندھ کو اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر وزیر داخلہ سندھ کو قانون نوٹس بھیج دیا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 19:54

آئی جی سندھ کو اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر وزیر داخلہ سندھ کو قانون نوٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سندھ کے نئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عہدے سنبھالنے کے بعد مسلسل پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران کی عدم شرکت کی خبروں کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے اس اجلا س میں آئی جی سندھ کو مدعو نہ کرنے پر وزیر داخلہ سندھ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے ۔

جمعہ کو فیصل صدیقی ایڈوکیٹ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 25مئی کو امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ کو مدعو نہ کرنا توہین عدالت ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے اور اہم فیصلوں میں شرکت کا حکم دے رکھا ہے ۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :