پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28کروڑ65 لاکھ 30 ہزار روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کے دور ان پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے تین جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت28کروڑ65 لاکھ30 ہزار روپے کی رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

ان ترقیاتی منصوبوں میں ایڈوانس نیوکلیئر پاور پلانٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے اورڈیزائن اسیسمنٹ کی استعداد کار میں بہتری ، نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی کوآرڈینیشن سنٹرکا قیام اور میانوالی میں پی این آر اے کی رہائشی کالونی کے منصوبے شامل ہیں جن پرمجموعی اخراجات کاتخمینہ بالترتیب 11کروڑ60 لاکھ روپے ، 88کروڑ87 لاکھ10 ہزار روپے اور43کروڑ74لاکھ20 ہزار روپے ہے۔ ان منصوبوں کیلئے 30جون2017ء تک 54کروڑ80لاکھ 31ہزار کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :