نواز شریف حکومت کی کشتی ڈگ مگارہی ہے ، جب سے قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اس وقت سے لوڈ شیڈنگ انتہا پر ہے بڑا بھا ئی چھوٹے کو ہیرو اور چھوٹا بڑے کو سلطان بنا نے میں مصروف ہیںلیکن عوام نے ،انکو زیرو بنا دیا ہے یہ صرف عوام کا خون چو س سکتے ہیں عوام کا بھلا نہیں کر سکتے انکو صرف اپنی دولت کی پرواہ ہے عوام کی نہیں وزیر اعظم کا بیٹا وزیر اعظم کو کروڑوں روپے کے تحفہ دے رہا ہے کیسی عجیب بات ہے اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا یاجا سکتا ہے

تحریک ِانصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کا رکنوں سے ٹیلی فونک خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 19:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک ِانصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی کشتی ڈگ مگارہی ہے جب سے قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے اس وقت سے لوڈ شیڈنگ انتہاہ پر ہے بڑا بھا ئی چھوٹے کو ہیرو اور چھوٹا بڑے کو سلطان بنا نے میں مصروف ہیںلیکن عوام نے اِنکو زیرو بنا دیا ہے یہ صرف عوام کا خون چو س سکتے ہیں عوام کا بھلا نہیں کر سکتے انکو صرف اپنی دولت کی پرواہ ہے عوام کی نہیں وزیر اعظم کا بیٹا وزیر اعظم کو کروڑوں روپے کے تحفہ دے رہا ہے کیسی عجیب بات ہے اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا یاجا سکتا ہے اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راؤ علی جبران بھوپل اور یو تھ کے کا رکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں پر الزام نہیں ہیں بلکہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ یہ کرپشن کے بے تاج باد شاہ ہیں پی ٹی آئی نے عوام کو بیدار کیا ہے اب عوام جا گ گئی ہے اب اِنکی با توں میں آنیوالی نہیں ہے یوتھ پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہے پی ٹی آئی کی اصل طاقت یوتھ ہے اوکاڑہ کی یوتھ نے دھرنوں میں اہم کر دار ادا کیا ہے انشاء اللہ اوکاڑہ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ثابت ہو گا ۔