وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دور حکومت میں مسلسل پانچواں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ 26 مئی 2017 19:15

وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دور حکومت میں مسلسل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں مسلسل پانچواں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف 2 بار منتخب ہوئے لیکن وہ پانچ سال کا عرصہ مکمل نہیں کر پائے تھے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مالی سال 2017-18 کا پانچواں بجٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

بجٹ تقریر شروع کر تے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہاہوں اور میں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیاہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے مسلسل پانچویں بار بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر لیاہے جبکہ اس سے قبل ان کی حکومت پانچ سال مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔نوازشریف پہلے وزیراعظم ہیں جنھوں نے اپنی حکومت کے مسلسل پانچ بجٹ پیش کیے اس کے اسحاق ڈار نے پانچ مرتبہ مسلسل بجٹ پیش کرریکارڈ قائم کردیا۔