Live Updates

بجٹ میں اس سال بھی عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں آئی ،حلیم عادل شیخ

نوازلیگ اور پی پی والے دونوں ہاتھوں سے مخلوق خدا کولوٹنے میں مصروف ہیں،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 26 مئی 2017 18:29

بجٹ میں اس سال بھی عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں آئی ،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے حکومتی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو حکومت کے شیخ چلی جیسے منصوبوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔افسوس کہ اس سال بھی غریب عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں آئی ،نوازلیگ اور پی پی والے دونوں ہاتھوں سے مخلوق خدا کولوٹنے میں مصروف ہیں۔

حکومت نے موجودہ بجٹ میں غریب آدمی پر بوجھ ڈال کر سرمایہ دارانہ نظام کو مزید تحفظ فراہم کیا ہے ۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کے لیے ہر بجٹ پہلے سے زیادہ عذاب لاتاہے ،حکومت کا ایک ایک پل کڑا اور بے رحم ہوتا جارہاہے،حکومت کا یہ آخری بجٹ نہیں بلکہ حکومت بھی آخری ثابت ہوگی ۔حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکاہے یہ لوگ جب عوام کا ہی پسیہ عوام پر نہیں لگاسکتے ایسے میں یہ اپنی جیب سے عوام کی خدمت کیاخاک کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس بجٹ میں بھی غریب غربا عوام کی کھال اتارنے کی مکمل پریکٹس کی گئی ہے ،اس وقت میٹروٹرین اور فلائی اووروں پر عوام کا اربوں روپے لگانے والے یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ ان میں سفر کرنے کے لیے ان کی جیبوں میں چند ٹکے بھی موجو د ہیں کہ نہیں، ان کا وژن صرف مال کمانا ہے اورتمام تر ترقیاتی کام دکھاوے اور اپنے من پسند بزنس مین اور ٹھیکیداروں کوخوش کرنے کے ساتھ بھاری کمیشن بنانے کے لیے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مقدرو ں میں دکھوں اور دردر کی ٹھوکروں کو لکھ دیاہے ان کی نزدیک سرمایہ دارانہ نظام ہی سب کچھ ہے جن کو یہ ہر سال بجٹ میں مزید ترقی سے نواز دیاجاتا ہے جبکہ عوام کو یہ کیڑے مکوڑوں سے بھی بدتر سمجھتے ہیں جن کہ پاس یہ صرف الیکشن کے دنوں میں ہی آنا پسند کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :