خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

جمعہ 26 مئی 2017 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اجلاس جمعہ کے روز رکنِ صوبائی اسمبلی و چیئر مین کمیٹی محمد عارف کی زیرِ صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکنِ صوبائی اسمبلی شاہ فیصل کے علاوہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے امور پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا اور اس بارے میں بعض فیصلے کئے گئے۔