گلگت میں نیوکلیئر میڈیسن، انکالوجی اورریڈیوتھراپی کے منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئی پی ایس ڈی پی کے تحت 85کروڑ روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) گلگت میں نیوکلیئر میڈیسن، انکالوجی اورریڈیوتھراپی کے منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 85کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق جی آئی این او آر منصوبہ پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 2 ارب 42کروڑ43لاکھ 24 ہزارروپے لگایا گیاہے۔ یہ منصوبہ کمیشن کے آئندہ مالی سال کے دوران شروع ہونے والے نئے منصوبوں میں شامل ہے جس کی تکمیل سے گلگت اور گردونواح میں نیوکلیئرمیڈیسن کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ حکومت اپنے مالی وسائل سے مکمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :