پی ایس ڈی پی کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبی( سی پیک) کی تکمیل اور گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سی پیک کے اقتصادی ثمرات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای) کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور بروقت تکمیل کیلئے 50کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے ہیں۔

جی ڈی اے کے زیرانتظام مختلف ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جو آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلئے جائیں گے ان منصوبوں کے لئے حکومت اپنے مالی وسائل کو استعمال کرے گی۔