پی ایس ڈی پی کے تحت نوابشاہ میں شہید بے نظیربھٹو مدر اینڈ چائلد ہیلتھ کیئرسنٹر کے قیام کیلئے 27کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) سندھ کے ضلع نوابشاہ میں شہید بے نظیربھٹو مدر اینڈ چائلد ہیلتھ کیئرسنٹر کے قیام کیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 27کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی تکمیل کیلئے مجموعی اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 21کروڑ51 لاکھ 32 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30جون2017ء تک 94کروڑ ایک لاکھ 32 ہزار روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں اورآئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کیلئے 27کروڑ50 لاکھ روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ حکومت اپنے مالی وسائل سے مکمل کرے گی جس کی تکمیل سے نوابشاہ اور گردونواح کے علاقوں میں ماں اوربچے کے علاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :