فیصل آباد ۔ خانیوال 184 کلومیٹر ایکسپریس وے ، فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تا خانیوال ایم فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے ذیلی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک جاری منصوبہ کے تحت فیصل آباد سے خانیوال 184 کلومیٹر ایکسپریس وے اور فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تا خانیوال ایم فور منصوبہ کیلئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے 28 ارب 56 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ وسطی پنجاب کو جنوبی پنجاب کے ساتھ ملانے کیلئے یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔