این فائیو کو این 55 کے ساتھ ملانے کیلئے نشتر گھاٹ پر پل کی تعمیر کیلئے ایک ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

این فائیو کو این 55 کے ساتھ ملانے کیلئے نشتر گھاٹ پر پل کی تعمیر کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری منصوبہ کے تحت این فائیو کو این 55 کے ساتھ ملانے کیلئے نشتر گھاٹ پر پل کی تعمیر کیلئے ایک ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت رکھی گئی ہے جبکہ اس منصوبہ کا تخمینہ 5 ارب 45 کروڑ 93 لاکھ 29 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔