بیلا آواران سے خوشاب تک شاہراہ کی تعمیر کے جاری منصوبے کیلئے چار ارب روپے کی خطیر رقم مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت بیلا آواران سے خوشاب تک شاہراہ کی تعمیر کے ایک جاری منصوبے کیلئے چار ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جبکہ اس منصوبے کا تخمینہ 20 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کی منظوری بھی بعد میں لی جائے گی۔