عبدالستا ر ایدھی میموریل T-20 کرکٹ، انو ویٹر اور الحمز ہ سی سی فائنل میں مد مقابل

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) فائنیٹر ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نذیر حسین گلبر ک جیم خانہ گرائونڈ پر کھیلے جانے والے فرسٹ عبدالستار ایدھی میموریل T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل انویٹر سی سی اور الحمزہ سی سی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تقریب تقسیم انعامات کا فائنل انوویٹر سی سی اور الحمزہ سی سی کے درمیان کھیلا جائیگا۔

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر فیصل ایدھی اور چیئرمین ہیپی پیلس اسکول محمد آصف مہمان خصوصی ہوں گے۔ قبل ازیں گذشتہ روز کھیلا گیا دوسرا سیمی فائنل خلاف توقع یکطرفہ ثابت ہوا جب الحمزہ کرکٹ کلب نے فرسٹ کلاس کرکٹرز پر مشتمل نادرن جیم خانہ کو 9 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ نادرن جیم خانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹسمینوں کو آزمایا مگر ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں صرف119 رنز کے قلیل اسکو ر پر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

ندیم جاوید نی27 رنز میں 4چوکے اور ایک چھکا لگایا ان کے بھائی عثمان جاوید نے 24 رنز میں 4 چوکے لگائے۔ شعیب خان، وسیم علی، معظم ملک اور بابر حسین آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جواب میں الحمزہ سی سی نے اوپنر ذاکر ملک کی انتہائی جارحانہ 85 رنز کی نا قابل شکست اننگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 123 رنز صرف 7 اوورز میں ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

ذاکر ملک نے گرائونڈ پر چوکو اور چھکوں کی برسات کردی۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 85 رنز ناٹ آئوٹ میں 8 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین کی سیر کرائی اور 9 بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔ دوسرے اوپنر احمد حسین نے جارحانہ 26 رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا اور دونوں کے درمیان 66 رنز کی عمدہ اوپنگ شراکت بھی قائم ہوئی۔ بابر حسین آغا 2 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ فاتح ٹیم کی گرنے والی احمد حسین کی واحد وکٹ فراز احمد نے 40 رنز کے بدلے حاصل کی۔ امپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور ناصر قریشی نے انجام دیئے جبکہ عبدالکریم نے آفیشل اسکورر کی ذمہ داری نبھائی۔

متعلقہ عنوان :