22واں دانش ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ یکم رمضان کو کھیلا جائے گا

جمعہ 26 مئی 2017 18:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) 22 واں دانش ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ یکم رمضان المبارک کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر دفاعی چمپئن ایٹون سی سی اور کے جی اے جیم خانہ مدمقابل ہوں گی۔ کے سی سی اے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن افضل قریشی بحیثیت مہمان خصوصی ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ چیف آرگنائزر محمد عباس نواز نے شریک ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈراز کی کاپی کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ سے وصول کرلیں۔

متعلقہ عنوان :