ْریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظرڈھوک ٹاہلیاں ڈیم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا

جمعہ 26 مئی 2017 18:04

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ریسکیو 1122نے سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونیوالی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم پر صبح دس بجے سے تین بجے تک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا، اس موقع پر تیراکی کے علاوہ ڈوبتے ہوئے شخص کی تلاش، کشتی کے اوپر نصب انجن کا آپریشن، ڈائیونگ طریقہ کار اور ڈوبتے ہوئے متاثرہ شخص کو فرسٹ ایڈ فوری طور پر پہنچانے کی ایکسرسائز کی گئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عتیق احمد نے خود اس ایکسرسائز کی نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :