وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی اسلام آباد میں کسانوں پر پولیس تشد د کی مذمت

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی اسلام آباد میں کسانوں پر پولیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اسلام آباد میں کسانوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو کیوں سانپ سونگھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کسانوں پر وحشیانہ تشدد اور شیلنگ کی مذمت کیوں نہیں کرتے ہیں ۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سائے تلے کسانوں کو بربریت کا نشانہ بنانے پرٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کسانوں کی قسمت کے فیصلے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ضیاالحق کی باقیات کا رویہ غریب کے ساتھ ظالمانہ ہی رہے گا۔

متعلقہ عنوان :