Live Updates

کراچی ،تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

شہری مصنوعی مہنگائی سے تکلیف اور ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے،تحریک کا متن سہیل انور سیال قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو ڈکیت و چوروں کو کیا کنٹرول کریں گے،بجٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،خرم شیرزمان

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

کراچی ،تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ایشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائء میں کہا گیا ہے کہ آٹا ،دال ،سبزی،پھل اور گوشت سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

شہری مصنوعی مہنگائی سے تکلیف اور ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے آج مہنگائی کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی ہے ۔غریبوں کیلئے اشیاخوردونوش خرید نا مشکل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپلائی اینڈ پرائسس کنڑول کے وزیر کسی اور کو کنٹرول کرنے کی بجائے اشیا خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کریں ۔

سہیل انور سیال قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو ڈکیت و چوروں کو کیا کنٹرول کریں گے۔کمشنر کراچی کہتے ہیں کہ میں پولیو کا کام دیکھوں یا مہنگائی کو کنٹرول کروں ۔بجٹ سے پہلے ناجائز مہنگائی بڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے وزرا گہری نیند میں ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔بلاول بھٹو زرداری سندھ کابینہ میں شامل مرد وزرا سے قلمدان واپس لیں ۔

کابینہ میں سب خواتین کو شامل کیا جائے وہ موجود وزرا سے اچھا کام کریں گی ۔سندھ حکومت کو اگر نیند سے نہیں جگایاگیا تو عوام حکمران کا محاسبہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بجٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔وفاقی بجٹ پیش کرنے والا خودم ملزم ہے ۔انہوںنے اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن)کا رویہ ہمیشہ غیر مناسب رہا ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات