لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے جسٹس فرخ عرفان کو کام سے روکنے کے ئے دائر درخواست پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار گلزار احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے اس لئے جب تک خود کوکلیئر کرنے تک انہیں کام سے روکا جائے۔

جس پرچیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس فرخ عرفان کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے اور ہائیکورٹ کیسے ایک جج کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دے سکتی ہے۔فاضل عدالت نے درخواست پر کارروائی 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔